مقامی زمینداروں کے خلاف پانی چوری کا مقدمہ
ہارون آباد : محکمہ انہار کے ایس ڈی او کی درخواست پر تھانہ صدر ہارون آباد پولیس نے تین زمینداروں اور ان کے چار ساتھیوں کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے ان کی تلاش شروع کردی ہے۔ایس ڈی او انہار لیاقت علی نے پولیس کو بتایا کہ دو زمینداروں محمد انیس اور محمد نوید پسران محمد سرور سکنہ چک 3/1R ہارون آباد پائپ لگا کر نہری پانی چوری کر رہے تھے کہ محکمہ انہار کے فیلڈعملہ نے اچانک چھاپہ مار کے پائپ پکڑ لئے لیکن دونوں بھائیوں اور ان کے چار ساتھیوں نے اسلحہ کے زور پر پائپ چھین لئے اور سرکاری عملہ کو سنگین نتائج دھمکیاں اور گالیاں دیں۔
پولیس نے مذکورہ زمینداروں اور ان کے چار ساتھیوں کے خلاف زیر دفعہ 430/431/353/186اور 162سے 166پیڈرا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔مزید برآں پولیس نے چک کھیترانوالہ کے زمیندار علی احمد ولد محمد عارف وٹو کے خلاف موگہ توڑ کر نہری پانی چوری کرنے کے الزام میں زیر دفعہ 430/431اور162سے166پیڈرا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی ہے۔