مقامی زمیندار اور ساتھیوں کے مبینہ تشدد سے 14 سالہ ملازم جاں بحق، مرکزی ملزم گرفتار

فورٹ عباس (نمائندہ خصوصی): تھانہ مروٹ کے علاقے 322 ایچ آر میں مبینہ تشدد کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک مقامی زمیندار اور اس کے ساتھیوں کے مبینہ تشدد کے نتیجے میں 14 سالہ ملازم رضوان جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور دیگر ملزمان کے کردار کا بھی تعین کیا جا رہا ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں تشویش پائی جاتی ہے، جبکہ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کم عمر ملازم کی ہلاکت کے ذمہ دار تمام افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔

متعلقہ خبریں