بنگلہ یتیم والا میں پولیس مخبری کے شبے پربااثر افراد کا نوجوان پر سرِعام تشدد، ویڈیو وائرل

فورٹ عباس: نواحی علاقے بنگلہ یتیم والا، تھانہ فقیروالی کی حدود میں پولیس کو مخبری کرنے کے شبہے پر ملزمان نے بازار میں ایک نوجوان کو سرِعام تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

اطلاعات کے مطابق ملزمان نے نوجوان پر پلاسٹک کے پائپ اور سوٹیوں سے حملہ کیا۔ متاثرہ نوجوان نے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس کے بعد شہریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے، تاہم پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے ۔

متعلقہ خبریں