فقیر والی فورٹ عباس روڈ پر خطرناک موڑ، ٹرک حادثے کا شکار

  فورٹ عباس: فورٹ عباس روڈ پر چک نمبر 36/6 -آر کے قریب خطرناک موڑ پر نرمی سے بھرا ٹرک حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

مقامی افراد کے مطابق مذکورہ موڑ پہلے بھی متعدد حادثات کا سبب بن چکا ہے اور یہاں حادثات کا خطرہ بدستور موجود ہے۔عوامی حلقوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ خطرناک موڑ پر فوری طور پر واضح سائن بورڈز اور ریفلیکٹرز نصب کیے جائیں، جبکہ رات کے وقت مناسب روشنی سمیت دیگر حفاظتی اقدامات بھی یقینی بنائے جائیں۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ واقعے کا فوری نوٹس لے اور سڑک پر حفاظتی انتظامات بہتر بنا کر قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

متعلقہ خبریں